Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / اسپین میں حملہ ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اسپین میں حملہ ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بیروت ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جہادی تنظیم آئی ایس آئی ایس کے پروپگنڈہ شعبہ اعمق نے آج دعویٰ کیا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ’’سپاہیوں نے اسپین کی ساحلی تفریح گاہ پر مہلک حملہ کیا تھا ۔ اعمق نے کہا کہ ’’ خلافت کے سپاہی ‘‘ ساحلی تفریحی مقام کیمبرس اور بارسیلونا پر اس ہفتہ کئے گئے ان حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

بارسیلونا حملہ کے بعد سات سالہ لڑکا لاپتہ ہونے فلپائن کا دعوی
بارسیلونا 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کی حکومت نے کہا ہے کہ بارسیلونا میں ہوئے حملہ کے بعد جو لڑکا لا پتہ ہوا تھا وہ ایک فلپائنی خاتون کا 7 سالہ بیٹا ہے ۔ یہ خاتون آسٹریلیا میں رہتی ہے ۔ فلپائن کی خارجہ امور کی انڈر سکریٹری برائے تارکنے وطن سارا اریئولا نے ایک بیان میں کہا کہ 43 سالہ فلپائنی خاتون بھی اس حملہ میں شدید زحمی ہوگئی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT