Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپین کے گومیز نے 2016 اولمپکس میں جگہ بنا لی

اسپین کے گومیز نے 2016 اولمپکس میں جگہ بنا لی

ریو ڈی جینرو، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ٹرائیتھلون مینز اولمپکس کوالیفائنگ کا میلہ سجا۔ تین کھیلوں پر مبنی اس ایونٹ میں شرکا ء نے خوب جان ماری۔ ساحل سمندر سے ایونٹ کا آغاز ہوا پہلے تیراکی پھر سائیکلنگ اور بعد میں دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ اسپین کے زاویر گومیز نے تمام شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن سمیٹ کر 2016 اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کو یقینی بنا دیا۔انھوں نے ٹرائیتھلون ایک گھنٹے 48 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کیا۔ فرانس کے ونسنٹ لوئیس دوسرے جبکہ جنوبی افریقی رچرڈ مرے تیسرے نمبر کے حقدار قرار پائے۔ پہلی تین پوزیشن پانے والے ایتھلیٹس 2016 اولمپکس کا حصہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT