Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپیڈ بریکرس کو پینٹ نہ کرنے پر ٹو وہیلر رائیڈرس کا احتجاجی پروگرام

اسپیڈ بریکرس کو پینٹ نہ کرنے پر ٹو وہیلر رائیڈرس کا احتجاجی پروگرام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن نے آج کہا کہ اگر دونوں شہروں اور مضافات میں بھی اسپیڈ بریکرس کو اس ماہ کے اختتام تک زیبرا مارکس کے ساتھ مناسب انداز میں پینٹ نہیں کیا گیا تو وہ یکم مارچ سے ایک انوکھا احتجاج شروع کرتے ہوئے موجودہ وہائٹ روڈ مارکنگس پر سیاہ پینٹ کریں گے اور اس کا آغاز ریاستی اسمبلی سے کریں گے ۔ ایک صحافتی بیان میں مسٹر محمد امان اللہ خاں کنوینر نے کہا کہ مارکنگ کے بغیر اسپیڈ بریکرس ، کھڈ اور خراب سڑکوں کے باعث ٹو وہیلر رائیڈس حادثات سے دو چار ہورہے ہیں اور ان کے سر پر زخم آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھیانک حادثات کو روکنے کے لیے سڑکوں پر اسپیڈ بریکرس بہت ضروری ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT