Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اسپیکر کیرالا اسمبلی کو ڈرائیور کی جانب سے فٹ ویر پہنانے پر تنازعہ

اسپیکر کیرالا اسمبلی کو ڈرائیور کی جانب سے فٹ ویر پہنانے پر تنازعہ

تھروننتا پورم۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا اسمبلی کے اسپیکر مسٹر ایس ستھیکن کو ان کے ڈرائیور کی جانب سے سینڈل پہنائے جانے کے واقعہ پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جس پر وضاحت کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ یہ حرکت عمداً نہیں کی گئی بلکہ ان کی صحت اس بات کی متقاضی تھی کہ فٹ ویر ( سینڈل ) پہننے کیلئے دوسرے شخص کی مدد حاصل کی جائے۔ انہوں نے آج اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو تو سینڈل پہننے کیلئے دوسرے شخص کی مدد حاصل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔کانگریس لیڈر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 19سال سے امراض چشم سے متاثر ہیں اور بعض اوقات ان کی بصارت کام نہیں کرتی اور میرا ڈرائیور بیجو گزشتہ کئی سال سے فٹ ویر پہننے میں مدد کرتا ہے اور میری شخصی ضروریات کی دیکھ بھال بھی وہی کرتا ہے ، لیکن مجھے یہ جان کر افسوس ہوا کہ ایک معمولی مسئلہ کو متنازعہ بنادیا گیا جبکہ کئی ایک سینئر کانگریس اور اپوزیشن ایل ڈی ایف قائدین میرے امراض سے بخوبی واقف ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کو ان کے ڈرائیور کی جانب سے سینڈل پہنانے کا منظر کل ایک تقریب میں دیکھا گیا جسے آج ایک ٹیلی ویژن چیانل نشر کردینے کے بعدتنازعہ اُٹھ کھڑا ہوگیا تھا اور مختلف گوشوں بشمول اپوزیشن ایل ڈی ایف کی جانب سے تنقید وں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT