Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / ’اسکائی واک‘ کا کچھ حصہ منہدم ایک معمر شخص زخمی

’اسکائی واک‘ کا کچھ حصہ منہدم ایک معمر شخص زخمی

ممبئی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک معمر شہری سب اربن داہیسار میں واقع ’اسکائی واک‘ کا کچھ حصہ منہدم ہوجانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا، بلدی عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم سے وابستہ عہدہ دار نے کہا کہ سنیل کلکرنی (65 سال) کو داہیسار ویسٹ میں کل رات پیش آئے واقعہ میں شدید زخم آئے۔ مقامی افراد نے فوری اسے قریبی سلورلائن ہاسپٹل پہنچایا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ بلدی عہدہ دار کے مطابق اس حادثے میں کوئی دیگر جانی نقصان نہیں ہوا۔ 850 میٹر کے ’اسکائی واک‘ کی تعمیر ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی اور اسے عوام کیلئے 2011ء میں کھولا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT