Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکالرشپس درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع

اسکالرشپس درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع

حیدرآباد۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تعلیمی سال 2015-16ء کیلئے حکومت کی جانب سے طلباء کیلئے اسکالرشپس کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اسکالرشپس کیلئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30 اگست جوکہ ختم ہوچکی تھی لیکن بعض تنظیموں کی موثر نمائندگی کی وجہ سے 30 اگست کے بجائے اب درخواستوں کے ادخال کی تاریخ 30 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ اسکالرشپ درخواستوں کے ادخال کیلئے منسلک کیلئے جانے والے متعدد صداقت ناموں کی اجرائی میں تاخیر کی وجہ سے طلباء اپنی اسکالرشپ درخواستیں داخل نہیں کرسکے۔ ان حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے خود حکومت نے ہی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع دی ہے۔ اسکالرشپ درخواستیں خواہ نئی ہوں کہ رینیول (تجدید)  کی، درج فہرست اقوام و قبائل، پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے علاوہ جسمانی معذور طلباء بھی اپنی درخواستیں telanganaepass.cgg.gov.in ویب سائیٹ کے ذریعہ پیش کرسکتے ہیں۔ محکمہ سماجی بھلائی و دیگر بہبودی محکمہ جات کے عہدیداروں نے اسکالرشپس کیلئے اہل امیدواروں سے اس موقع سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT