Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکالر شپس و فیس بازادائیگی فوری جاری کرنے کا مطالبہ

اسکالر شپس و فیس بازادائیگی فوری جاری کرنے کا مطالبہ

بودھن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر نظام آباد شعبہ انجینئرنگ میں زیرتعلیم مسلم مائناریٹی طلبہ کو فیس ریمبرسمنٹ کی رقم سال برائے 2014-15ء کی بروقت تعلیمی اداروں کو ادائیگی میں ناکام ہوگئے جس کے باعث فارغ التحصیل طلبہ کو تعلیمی ادارے بغیر فیس کی رقم کی ادائیگی اسناد واپس کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ آج آر کے کالج آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے طلبہ کی کثیر تعداد ڈی ایم ڈبلیو او آفس نظام آباد پہنچے اور دفتر میں ڈی ایم ڈبلیو او مسٹر پریم کمار اور آفس سپرنٹنڈنٹ جناب صوفی و متعلقہ محکمہ کے کوئی بھی عہدیدار دفتر میں موجود نہ رہنے پر ڈی ایم ڈبلیو او مرادآباد اور مسلم مائناریٹی کالجس و مدارس کو اسکالر شپ و فیس ریمبرسمنٹ کی رقم فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بلند کئے۔ بعدازاں طلبہ نے پرگتی بھون میں ضلع کلکٹر نظام آباد کی نگرانی میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے فیس ریمبرسمنٹ کی عدم اجرائی کے باعث انہیں پیش آنے والی دشواریوں سے واقف کروایا اور کہا کہ گذشتہ ہفتہ اندرون دو یوم طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کردینے کا مسٹر پریم کمار نے طلبہ کو پرجاوانی پروگرام میں تیقن دیا تھا۔ ضلع کلکٹر نے ڈی ایم ڈبلیو او کو طلب کیا۔ ڈی ایم ڈبلیو او کی عدم موجودگی میں مسٹرہادی کلکٹر کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے طلبہ کی طرف سے پیش کی گئی یادداشت کو ڈی ایم ڈبلیو او کے حوالے کردینے کا طلبہ کو تیقن دیا۔ عہدیداروں کی طرف سے طلبہ کو کوئی بھی مثبت جواب نہ ملنے پر برہم طلبہ مایوس لوٹے۔

TOPPOPULARRECENT