Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکالر شپس کی اجرائی کیلئے تحصیلدار آفس اوٹکور پر SIO یونٹ کا دھرنا

اسکالر شپس کی اجرائی کیلئے تحصیلدار آفس اوٹکور پر SIO یونٹ کا دھرنا

اوٹکور۔/16اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی مسلم طلباء کو مرکزی حکومت نے دھوکہ دیا، حصول تعلیم کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کے رویہ سے اقلیتی مسلم طلباء و طالبات میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرشید نگری صدر مقامی ایس آئی او اور امیر مقامی جماعت اسلامی جناب منصور علی نے کیا۔ مرکزی حکومت نے طلباء کیلئے 2016-17 کے اقلیتی میناریٹی طلباء کیلئے اسکالر شپ کا جھانسہ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اوٹکور منڈل کے 200 سے زائد طلباء نے ایک احتجاجی ریالی منظم کی۔ اوٹکور کے مختلف شاہراہوں سے یہ احتجاجی ریالی ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوکر تحصیلدار اوٹکور کے احاطہ میں پہنچ کر ایک زبردست دھرنا منظم کیا گیا۔ ایک یادداشت بعد سماعت تحصیلدار اوٹکور جناب ناگنینا کے حوالے کی گئی اور بہت جلد اسکالر شپس کی اجرائی کیلئے حکومت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے بتایا کہ کئی طلباء حصول اسکالر شپس کیلئے بینکوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ منیجر بینک اسکالر شپس کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ مرکزی فینانس اور ذمہ داران حکومت کو توجہ دلوانے کی بات کررہے ہیں۔ طلباء اسکالر شپس کے تعلق سے کافی پریشان ہورہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حکومت تو اردو سے محبت کی بات کرتی ہے مگر حصول تعلیم کیلئے مسلم میناریٹی طلباء کیلئے یہ جھانسہ نہیں تو اور کیا ہے۔ صرف اردو اور اردو طبقہ سے اور میناریٹی مسلم طلباء سے کوئی ہمدردی نہیں ، کئی غریب و نادار طلباء تعلیم کے حصول کیلئے پریشان حال ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں طلباء کی ہمت افزائی کرکے فوراً اسکالر شپ کی اجرائی کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر جناب ناصر خان سابق کونسلر ٹی ڈی پی، محمد امتیاز نگری کنوینر ڈبلیو آئی پی اوٹکور، منڈل انچارج، محمد خالد ہوٹل چیرمین تعلیمی کمیٹی، منیر پانگل، ایس ایم ای رکن صدر، اسمعیل، محمد فاروق، عبدالرشید کلوال، ارشد، افتخار سکریٹری، عرفات جیکلر کے علاوہ دیگر ایس آئی او کے ذمہ داران اور مسلم طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT