Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / اسکاٹ لینڈ میں دو کوہ پیما ہلاک

اسکاٹ لینڈ میں دو کوہ پیما ہلاک

لندن ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دو کوہ پیماؤں کے لیے مہم جوئی موت کی وجہ بن گئی ۔ اسکاٹ لینڈ میں ایک بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں دونوں ہی پہاڑ سے نیچے گر پڑے ۔ بچاؤ کاری عملہ کے مطابق کوہ گلین کو سر کرنے کی کوشش میں دونوں کوہ پیما جن کی عمریں صرف 20 سال تھی ، سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گر گئے ۔ اب تک کوہ پیماؤں کی شناخت نہیں ہوئی ہے لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ چڑھائی کے دوران وہ برفانی طوفان میں پھنس گئے ہوں گے ۔ اس حادثہ کی اطلاع پولیس کے علاوہ کوسٹ گارڈ اور گلین کو ماؤنیٹن ریسکیو ٹیم کو بھی دی گئی ۔ جنہوں نے تلاش کے بعد ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 6-55 بجے نعشیں تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ بچاؤ کاری عملہ 16 افراد پر مشتمل تھا جس نے 2300 فٹ تک پہنچنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ صرف کیا جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوہ پیمائی میں کس قدر ماہر ہیں ۔ ایک گھنٹہ میں ہی انہوں نے نعشوں کو تلاش کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT