Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکوائش کھلاڑی دیپیکا کا چینائی ریلیف فنڈ میں عطیہ

اسکوائش کھلاڑی دیپیکا کا چینائی ریلیف فنڈ میں عطیہ

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹاپ اسکوائش کھلاڑی اور چینائی کی ساکن دیپیکا پلیکل نے ریاست میں حالیہ سیلاب سے ہوئی تباہ کاری کے پیش نظر ٹاملناڈو چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ میں 2 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ دیپیکا کو چیف منسٹر تاملناڈو نے کئی مرتبہ شاندار مظاہرے پر ایوارڈس سے نوازا تھا۔ جس وقت چینائی میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاری کا سلسلہ جاری تھا اس وقت دیپیکا ہانگ کانگ اوپن میں کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی تباہی دیکھ کر بے انتہا دکھ پہنچا ہے۔ عوام تکلیف سے دوچار ہیں اور سارا شہر جزیرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ وہ کل رات اپنے شہر چینائی نہیں جاسکی اور انہیں ممبئی کے لئے فلائٹ لینی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد چینائی واپس ہونے کی کوشش کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT