Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکواش میں سیمی فائنلس میں پاکستان کی جیت

اسکواش میں سیمی فائنلس میں پاکستان کی جیت

ویمنس مقابلوں میں جوشنا کے ہاتھوں سعدیہ گلی کو شکست
گوہاٹی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس میں ہندوستان کو آج سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب اس کے سرکردہ اسکواش کھلاڑی سورو گوشال اور ہریندر پال سنگھ سندھو کو روایتی کٹر حریف پاکستان کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں انفرادی منس سیمی فائنلس میں شکست ہوگئی۔ پہلے مقام کے حامل گوشال کو پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان زماں کے ہاتھوں 5-11، 12-10، 5-11، 4-11 سے شکست ہوگئی۔ چوتھے کھیل میں سندھو نے شکست سے دوچار ہونے سے قبل قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کھلاڑی نثار اقبال کے مقابلے انہیں 7-11، 14-12، 7-11، 6-6 سے شکست ہوگئی۔ آر جی بروا اسپورٹس کامپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ میں سندھو معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ اور ہنور یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آیا وہ بروز کل برونز میڈل کیلئے کل گوشال سے مقابلہ کرسکیں گے۔ مردوں کے اسکواش مقابلے کے برخلاف خواتین کے اسکواش مقابلہ میں ہندوستان کی سرکردہ کھلاڑی جو شنا چنپا نے پاکستانی حریف سعدیہ گل کو سیمی فائنلس میں 11-9، 11-7، 11-9 سے بہ آسانی شکست دیدی اور کل پاکستان کے خلاف فائنل میں حصہ لیں گے۔ توقع کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کا سیمی فائنل میں آمنا سامنا ہوگیا اور دونوں ہی سیمی فائنلس میں سنسنی خیز صورتِ حال دیکھی گئی۔ 2010ء کے ساؤتھ ایشین گیمس میں اسکواش منس کے زمرہ میں پاکستان کو گولڈ اور سلور میڈلس حاصل ہوئے تھے لیکن ہندوستانی کھلاڑی اس مرتبہ کامیابی کے یقین رکھے تھے لیکن ان کی یہ اُمید پوری نہیں ہوسکی۔ سندھو اور گوشال کو دوسرا مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT