Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولس اور اسکول بسوں میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی

اسکولس اور اسکول بسوں میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن سی بی ایس ای کا اعلان
حیدرآباد 20 اگسٹ (سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن سی بی ایس ای نے اسکولس اور اسکول بسوں میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔ 18 اگسٹ کو بورڈ کی طرف سے تمام اسکولس کے لئے سرکلر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ الیکٹرانک کمیونکیشن آلات جس میں وہ آلات بھی شامل ہیں جو اسمارٹ فون لیاپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس سے انٹرنیٹ کو مربوط کرتے ہیں۔ اسکولی حکام کی پہلے سے اجازت کے بغیر اسکولس اور اسکولی بسوں میں بغیر اجازت استعمال نہ کئے جائیں۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اگر طلبہ حفاظتی بیداری کے بغیر ان آلات کا استعمال کریں گے تو وہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوسکتے ہیں یا اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسکولس کو ہدایت دی گئی کہ وہ طلبہ کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال سے واقف کرائیں۔ سرکلر میں اسکولس کی ویب سائٹس پر طلبہ اور ٹیچرس کی انفرادی ڈیجیٹل اور ویڈیو تصاویر پیش کرنے سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT