Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکولس میں بیت الخلائیں ناقابل استعمال

اسکولس میں بیت الخلائیں ناقابل استعمال

یلاریڈی ۔ 12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے رامکاپلی ‘ ایرہ کنٹہ تانڈا میں سرکاری اسکولوں کے بیت الخلائیں استعمال میں نہیں ہیں ۔ منڈل میں گوپال پیٹ کے ہائی اسکول میں 160 طلبہ ہونے پر صرف چھ بیت الخلائیں میسر ہیں جس سے طلبہ کو مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے اور حاجت کیلئے طلباء باہر کا رُخ کرتے ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ میں بھی ایکاپلی تانڈا ‘ مائسماں تانڈا میں ان دنوں تعمیر کئے گئے بیت الخلائیں عدم استعمال ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ منڈل کے بھوانی پیٹ موتھا ‘ پوتائی پلی ‘ لنگم پلی ‘ باناپور‘ سورائی پلی ‘ مواضعات میں اور لنگم پیٹ کے گرلز ہائی اسکول پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے اور بیت الخلاء عدم استعمال ہیں ۔ منڈل گندھاری میں 40% اسکولوں میں بیت الخلائیں استعمال کئے جارہے ہیں کہہ کر عہدیدار کہہ رہے ہیں لیکن منڈل میں کئی منڈلس میں استعمال نہیں کئے جارہے ہیں ۔ یلاریڈی منڈل کے حاجی پور تانڈا میں موجود اسکول میں بھی بیت الخلاء نہیں ہے ۔ باقی اسکولوں میں بیت الخلاء ہیں لیکن پانی کی سہولت نہیں ۔ منڈل سدا شیو نگر میں دھویا راؤ پیٹ ‘ کنا پور ‘ اڈلو یلاریڈی اسکولوں میں پانی کی سہولت نہیں ہونے سے بیت الخلائیں عدم استعمال ہیں ۔ منڈل تاڑوائی کے دیمی کلاں ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ ترمنی کنٹہ کے اسکولوں میں بیت الخلاء نہیں ہیں ۔ ایرہ پہاڑ اسکول ہیں لیکن استعمال میں نہیں ۔ اس طرح سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہونے پر بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ حق تعلیم کی بات کرنے والے تعلیم کیلئے بنیادی سہولتوں کو بھول گئے پتہ نہیں ‘ کئی طالبات کو حاجت کیلئے باہر جانا پڑتا ہے ‘ جو کسی تعجب سے کم نہیں ۔ اولیائے طلبہ بھی سرکاری اسکولوں کے اس حال سے فکر مند ہیں ۔ حلقہ یلاریڈی کے چھ منڈلوں میں جملہ 371 اسکولوں میں 34,475 طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ منڈل یلاریڈی میں 61 سرکاری اسکولس ہیں ‘ جہاں آٹھ ہزار تک طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 40 اسکولس ہیں جس میں 3527 طلبہ ہیں ۔ لنگم پیٹ میں 75 اسکولس ہیں جہاں 6470 طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ منڈل تاڑوائی میں 53 اسکولس ہیں جس میں 5035 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ منڈل گندھاری میں 91اسکول ہیں جہاں 6500 طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ منڈل سدا شیو نگر میں 51اسکولس ہیں جس میں 4943 طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ان تمام طلباء وطالبات کو سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ ذمہ داران کو توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT