Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / اسکولس میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہوں

اسکولس میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہوں

کتابیں ویونیفارمس فروخت نہ کرنے سی بی ایس ای کو ہدایت
نئی دہلی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس سے ملحق اسکولس تجارتی سرگرمیوں جیسے کیمپس میں کتابیں اور یونیفارمس فروخت کرنے میں ملوث نہ ہوں۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس انوملہوترہ پر مشتمل بنچ نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ سی بی ایس ای نے حال ہی میں اس تعلق سے سرکیولر جاری کیا ہے۔ بینچ نے کہا کہ ہم سی بی ایس ای کو یہ ہدایت دیتے ہوئے رٹ درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہیں کہ پہلے ہی جاری کردہ سرکیولر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی کارکن سنیل پوکھریال نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے اسکولس کو اپنی عمارتیں تجارتی سرگرمیوں جیسے کتابوں اور یونیفارمس کی فروخت سے روکنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی گئی تھی۔اس درخواست کی متعلقہ حکام بشمول سی بی ایس ای نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفاد عامہ کی درخواست نہیں ہے بلکہ درخواست گذار کے ذاتی مفاد کی درخواست ہے لیکن عدالت نے اس استدلال مسترد کردیا اور کہا کہ ہوسکتا ہے کہ درخواست گذار کا اس میں مفاد ہو لیکن ہماری رائے ہے کہ یہ اسکول جانے والے بچوں اور ان کے والدین کے مفاد میں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT