Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / اسکولس میں سی سی ٹی وی کیلئے مرکزی فنڈس کی تجویز نہیں

اسکولس میں سی سی ٹی وی کیلئے مرکزی فنڈس کی تجویز نہیں

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکولس میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کے لئے ریاستی حکومتوں کو مرکزی گرانٹس فراہم کرنے کی تجویز نہیں ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ اسکولس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا معاملہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ مرکزی حکومت ایسی کوئی تجویز نہیں رکھتی کہ اُن کی وزارت اِس مقصد کے لئے مرکزی گرانٹس فراہم کرے۔ اُن سے پوچھا گیا تھا کہ کیا حکومت تمام اسکولس میں بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی نصب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سمرتی ایرانی نے کہاکہ جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے اسکولس کی اکثریت ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ بامبے ہائیکورٹ نے حالیہ سماعت کے دوران یہ تجویز دی تھی کہ مرکزی حکومت کو اسکولس میں سی سی ٹی وی نصب کرنے پر غور کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT