Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکولوں میں طلبہ کے پکوان کا جائزہ

اسکولوں میں طلبہ کے پکوان کا جائزہ

صفائی کا خیال رکھنے ورکرس کو ڈی ای او محمد رفیق کی ہدایت
کاغذ نگر۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر مستقر کے مختلف اسکولوں کا ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدرفیق نے اچانک دورہ کیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محمد رفیق نے ہفتہ کے روز کاغذ نگر کے مختلف اسکولس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو چونکا دیا اور انہوں نے سب سے پہلے کستوربا بالیکا گاندھی ہاسٹل کاغذ نگرفار گرلز کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر اسکول اور ہاسٹل میں طالبات کو کھانے کی تیاری کرنے والے کمرے، باورچی خانہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مڈ ڈے میلس پکوان کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور بچوں کو دییئے جانے والے مڈ ڈے میلس پکوان کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے مڈ ڈے میلس ورکرس کویہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مڈ ڈے میلس پکوان میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے تاکہ طالبات کی صحت کی حفاظت ہو۔ اس مقع پر انہوں نے مقامی متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ مڈ ڈے میلس پکوان کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی اور تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور لاپرواہی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور وقت کی پابندی کے ساتھ اسکولوں کو ڈیوٹی انجام دینے کا ٹیچرس کو مشورہ دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق نے کاغذ نگر کے مختلف سرکاری اسکولوںکا دورہ کرتے ہوئے اسکولوں کے ریکارڈس اور بچوں کی تعلیمی قابلیت اور ٹیچرس کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT