Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / اسکولوں کے آس پاس پیزا کی فروخت پر پابندی

اسکولوں کے آس پاس پیزا کی فروخت پر پابندی

آگرہ ۔18مئی(سیاست ڈاٹ کام)سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن (سی بی ایس ای)سے منسلک اسکولوں کے اندر اور دو سو میٹر کے دائرے میں چپس، سموسہ ،چاکلیٹ، پیزااور برگرسیمت دیگر کئی جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بورڈ نے اسکول انتظامیہ کو اس سے متعلق احکام جاری کرکے مکمل طور پر اسے نافذ کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اسے یقینی بنانے کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ کو دی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے ٹیچرس ،گارجین ،طلبہ اور کینٹین آپریٹر سمیت سات سے 10لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی بچوں کو اچھا اور صحت مند کھانا فراہم کرانے کو یقینی بنائے گی۔
یہ کمیٹی طے کرے گی کہ اسکول کینٹین میں کھانے پینے کا سامان کس طرح تیار کیا جائے ۔

آسام میں مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک
گوہاٹی / سلیجر ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی بارک میں اضلاع کریم گنج اور ہیلاکنڈی میں آج موسلادھار بارش کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوناچیرا ضلع کریم گنج میں مٹی کے تودے گرنے سے اپنے ہی مکان میں زندہ دفن ہوگئے ۔ یہ علاقہ گذشتہ 3 یوم سے مسلسل بارش کی زد میں ہے ۔ پڑوسی ضلع ہیلاکنڈی میں چٹانیں کھسکنے کے 2 علحدہ واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ 2 مکانات کا ملبہ محو خواب افراد پر گرپڑا ۔
این ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں امداد و راحت کے کاموں میں مصروف ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT