Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکولی طلبہ کا اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکولی طلبہ کا اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) اسکولی طلبہ کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے ایک اغوا کنندہ کو گوپال پورم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 سالہ ایم چندرشیکھر ساکن آر ٹی سی کالونی ترملگیری سال 2015ء میں اپنی گرائجویشن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پولیس سب انسپکٹر کا امتحان کا لکھا تھا لیکن وہ ناکام رہا۔ نوکری کی تلاش کے دوران اس نے اسکولی طلبہ کو اغوا کرکے آسانی سے روپئے کمانے کا منصوبہ تیار کیا جس کے تحت اس نے اپل کے راکیش اور دھنیش سے ملازمت فراہم کرنے کے بہانے رجوع ہوا اور بعدازاں ان سے سینٹ میری اسکول سکندرآباد میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین کے موبائیل نمبرات حاصل کئے۔ 13 فبروری کو چندرشیکھر نے سینٹ میری اسکول کے دو طالب علموں کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے ان کا اغوا کرلیا اور بعدازاں بچوں کے والدین کو بذریعہ فون اغوا کرنے کی اطلاع دی اور ان سے دیڑھ لاکھ روپئے کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس گوپالا پورم نے موبائیل فون نمبر کے ذریعہ اغوا کنندہ کا اندرون 24 گھنٹے پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT