Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکول ، متوفیہ کے مکان کا آج چیرمین اقلیتی کمیشن دورہ کریں گے

اسکول ، متوفیہ کے مکان کا آج چیرمین اقلیتی کمیشن دورہ کریں گے

ڈی ای او ، کلکٹر ، بلدیہ اور اسکول انتظامیہ کو نوٹس ، 28 نومبر سے قبل جواب طلبی
حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) سری چیتنیہ ٹیکنو اسکول کی پری پرائمری برانچ اسٹار کڈس پرائمری اسکول میں پیش آئے اندوہناک واقعہ میں فوت ہونے والی لڑکی سیدہ زینب فاطمہ کے والدین سے صدرنشین اقلیتی کمیشن برائے تلنگانہ و آندھراپردیش جناب عابد رسول خان 20 نومبر کو اُن کے مکان واقع رین بازار پہونچ کر ملاقات کریں گے۔ صدرنشین اقلیتی کمیشن نے اس واقعہ پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے ضلع ایجوکیشن آفیسر، ضلع کلکٹر ، مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے علاوہ اسکول انتظامیہ کو نوٹسیں جاری کی ہیں اور 28 نومبر سے قبل جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جناب عابد رسول خان 20 نومبر کو متوفی سیدہ زینب کے والدین سے ڈی ای او مسٹر سومی ریڈی اور ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد مسٹر راجندر کے ہمراہ ملاقات کریں گے اور مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کمیشن کی جانب سے کارروائی کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اقلیتی کمیشن نے شہر میں موجود اسکولوں میں سہولتوں کے فقدان کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ کمیشن کو اس بات کی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ شہر کے بیشتر اسکولوں میں سہولتوں کے فقدان کے باعث اسکولوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے اجازت نامے فراہم کئے گئے ہیں اور بارہا توجہ دہانی کے بعد بھی خانگی اسکولوں کو کھلی چھوٹ فراہم کی گئی ہے۔ جناب عابد رسول خان نے بتایا کہ زینب فاطمہ حادثہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں وہ شخصی طور پر متوفی کے والدین کے علاوہ عینی شاہدین سے ملاقات کرنے کے بعد ضروری ہدایات جاری کریں گے اور حکومت کو سفارشات روانہ کی جائیں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT