Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کی مساعی

اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کی مساعی

…  نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکیم کے تحت  …

آئندہ ماہ فٹبال ٹورنمنٹ ۔ خواہشمندوں کو ویب سائٹ رجسٹریشن کا موقع
حیدرآباد ، 20 ڈسمبر (سنٹرل نیوز) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکیم کے تحت اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر فٹبال ٹورنمنٹ جنوری 2017ء کے پہلے ہفتے میں منعقد کررہا ہے۔ کوچنگ کیمپس ڈسٹرکٹ، اسٹیٹ اور نیشنل لیول پر منعقد ہوں گے۔ منتخبہ ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سابق انڈین فٹبال ٹیم کیپٹن بائچونگ بھوٹیا کو چیف پراجکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن ریاست تلنگانہ میں انٹر اسکول فٹبال ٹورنمنٹس جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد کرائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے اسکول انتظامیہ کے علاوہ کھلاڑیاں اور عہدیدار ویب سائٹ http://www.school-sports.in کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں متعلقہ اضلاع کے کوارڈنیٹرز سے بھی ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کوارڈنیٹر مسٹر علیم خان (موبائل نمبر :  9989335840 ) ہیں۔ دیگر عہدیداروں میں سری رام (9603322111) عادل آباد کیلئے؛ حیدرآباد کیلئے سید سعدی علی الدین (9391015892)؛ کریم نگر کیلئے ولی پاشاہ (9246932322) ؛ کھمم کیلئے محمد عرفان احمد (9959677006)؛ محبوب نگر کیلئے جی بھانو کرن (9396439663) ؛ میدک کیلئے محمد اکبر (9989660074) ؛ نلگنڈہ کیلئے کندتلا داس (7730897477)؛ نظام آباد کیلئے ایم اے فہیم (9848086211) ؛ ضلع رنگاریڈی کیلئے ایم اے قیوم (9885029483) ؛ ورنگل کیلئے روی کمار (9963505094) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT