Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکول بس حادثہ سے طالب علم ہلاک

اسکول بس حادثہ سے طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز)   اسکول بس ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی سے ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں 6 سالہ طالب علم جسونت اسکول بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روزانہ کے معمول کی طرح اسکول بس نے تمام طلبہ کو بس سے اترنے کا موقع دیا ۔ تاہم کمسن طلبہ کی مکمل نگرانی اور بس سے اترنے کے عمل پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ لڑکپن اور ہولناک حادثوں کے خوف سے لاپرواہ کمسن لڑکا بس کے پیچھے کھڑا تھا جو اکثر اسی بس کے ذریعہ اسکول آیا اور جایا کرتا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی جو بس ڈرائیور کی لاپرواہی سے بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT