Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اسکول بند کروانے کا فیصلہ احتیاطاً کیا گیا تھا : میئر

اسکول بند کروانے کا فیصلہ احتیاطاً کیا گیا تھا : میئر

لاس اینجلس ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس میں حکام نے مبینہ دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد تمام اسکول بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ شہر کے میئر ایرک گارسیتی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ’انتہائی احتیاط‘ برتنے کا نتیجہ تھا۔ااسکولوں کی بندش کی وجہ سے سات لاکھ کے قریب طلبا اس وقت متاثر ہوئے جب یا تو انھیں اسکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا یا اسکول کی بسیں انھیں لینے کے لیے روانہ ہی نہ ہوئیں۔ امریکی کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ لاس اینجلس میں دی جانے والی دھمکی نیویارک کے حکام کو دی گئی دھمکی جیسی ہی تھی اور دونوں بے ضرر دھمکیاں تھیں۔ خیال رہے کہ نیویارک میں حکام نے اس دھمکی کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نظرانداز کر دیا تھا۔ اس سے قبل لاس اینجلس پولیس کے سربراہ سٹیون زیپرمین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں منگل کی صبح دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں ہمارے اسکولوں کو خطرے کا ذکر کیا گیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنے اسکولوں کو ایک دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک ہمیں اس بات کا مکمل طور پر اطمینان نہیں ہو جاتا کہ ہمارے اسکول مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘ لاس اینجلس حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں ہونے والی شدت پسندی کے واقعے کے بعد احتیاط برتنا ضروری ہے۔یہ دھمکی کسی ایک یا دو یا چار اسکولوں کو نہیں تھی بلکہ کسی خاص اسکول کا نام نہیں لیا گیا۔ لیکن کئی اسکولوں کو دھمکی دی گئی تھی۔ اسی لیے ہم نے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT