Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / اسکول بیاگ میں بم کا مذاق کرنے والا لڑکا حراست میں

اسکول بیاگ میں بم کا مذاق کرنے والا لڑکا حراست میں

ہوسٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک 12 سالہ لڑکے کو معمولی شرارت میں تین دن تک جووینائل حراست میں رہنا پڑا جہاں اس نے مذاق سے اپنے ہم جماعت سے یہ کہہ دیا تھا کہ اس کے اسکول بیاگ میں بم ہے۔ ارلنگٹن، ٹیکساس کے ساکن ارمان سنگھ کو 11 ڈسمبر کے روز جووینائل ڈیٹنشن سنٹر میں حراست میں رکھا گیا۔ ارلنگٹن پولیس لیفٹننٹ کرسٹوفرکوک نے ڈلاس مارننگ نیوز کو بتایا کہ انہیں نکولس جونیر ہائی اسکول کا فوری دورہ کرنا پڑا کیونکہ ٹیچر نے پولیس کو طلب کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے ایک طالب علم نے بتایا کہ ارمان سنگھ کے بیاگ میں بم ہے۔ جب کلاس روم کو خالی کروایا گیا اور ارمان سنگھ کے بیاگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں بم برآمد نہیں ہوا جس پر ارمان نے بتایا کہ اس نے صرف مذاق کے طور پراپنے ساتھی سے یہ بات کہی تھی۔ اس کے باوجود بھی اسے جووینائل سنٹر بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT