Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکول غیر حاضر پر ماں باپ کی ڈانٹ کا شکار طالب علم کی خودکشی

اسکول غیر حاضر پر ماں باپ کی ڈانٹ کا شکار طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک 10 ویں جماعت کے طالب علم نے مشتبہ انداز میں خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ راجندر ریڈی جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن چناریڈی کا بیٹا گذشتہ 2 تا 3 ماہ سے مبینہ طور پراسکول غیر حاضر تھا ۔ جبکہ ہر روز اپنے مکان سے اسکول جانے کیلئے روانہ ہوتا اور اسکول کے اوقات ختم پر گھر واپس ہوا کرتا تھا ۔ اس کے والدین مزدوری کرتے تھے جو اپنے بچہ پر توجہ نہ دے پارہے تھے ۔ گذشتہ روز ریڈی کی والدہ کو اپنے لڑکے کی حرکتوں کا علم ہوا اور اس نے مبینہ طور پر مارپیٹ و ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرادشتہ لڑکے نے ایک دوسرے سنسان مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT