Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکول فیس میں اضافہ روکنے احتجاج میں شدت

اسکول فیس میں اضافہ روکنے احتجاج میں شدت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے کے لیے جدوجہد کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جون کو بڑے پیمانہ پر احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح اسکولس کی فیس میں کئے گئے غیر معمولی اضافہ کے خلاف ایجی ٹیشن میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ احتجاج کی شروعات 25 مئی کو دفتر کمشنر اسکول تعلیم کے سامنے مظاہرے سے ہوگی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دفتر اسکولی تعلیم پر مظاہرہ کے علاوہ اندرا پارک میں دھرنا چوک پر بھی مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ فیس میں اضافہ روکنے کے لیے بڑے پیمانہ پر تشہیری مہم بھی شروع کی جائے گی ۔ آٹو رکشاؤں بسوں اور کاروں پر دس ہزار اسٹیکرس لگائے جائیں گے ۔ جن میں چیف منسٹر سے اپیل کی جائے گی کہ وہ اسکول فیس میں اضافہ کو فوری روکیں ۔ سکریٹری جے اے سی این نارائنا نے یہ بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT