Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے فوری اقدامات کا مطالبہ

اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے فوری اقدامات کا مطالبہ

حیدرآباد اسکول پیرینٹس اسوسی ایشن صدر سبرامنیم کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد اسکول پیرینٹس اسوسی ایشن نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں میں فیس کو باقاعدہ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تروپتی راؤ کمیٹی سے کہا جائے کہ وہ فوری رپورٹ داخل کرے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر مسٹر سبرامنیم اور دوسروں نے پوچھا کہ تروپتی راؤ کمیٹی رپورٹ کے داخل کرنے میں تاخیر کی وجہ کیا ہے ۔ حکومت نے تروپتی راؤ کمیٹی کو مارچ میں تشکیل دیا ہے ۔ اس کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے لیکن اسے حکومت کے پاس داخل نہیں کیا ۔ مسٹر سبرامنیم نے کہا کہ کمیٹی کا یہ کام نہیں ہوگا کہ وہ اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے یہ حکومت کا کام ہے ۔ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ اسے اس کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ اس نے ابھی تک اپنی رپورٹ داخل نہیں کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT