Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے نئے قانون کا مطالبہ

اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے نئے قانون کا مطالبہ

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد اسکولس پیرنٹس اسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکول فیس کو باقاعدہ بنانے کے لئے نیا قانون بنائے۔ تنظیم نے کہاکہ اس قدر اہم مسئلہ پر چیف منسٹر کی خاموشی پر اسے حیرت ہے۔ تنظیم نے اس مسئلہ پر وزیر تعلیم پرنسپال سکریٹری اور کمشنر محکمہ تعلیم سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن موقع نہیں دیا گیا۔ اسے چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کا بھی موقع نہیں ملا۔ اب گاڑیوں پر اسٹکرس لگائے گئے ہیں جس میں چیف منسٹر سے اپیل کی گئی ہے کہ اسکولس میں فیس کے نام پر ہورہی لوٹ مار کو روکا جائے۔ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اسکولی فیس کو باقاعدہ بنانے کے لئے فوری آرڈیننس نافذ کرے اور تعلیمی سال 2017-18 ء کے لئے فیس میں اضافہ روک دے۔

TOPPOPULARRECENT