Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / اسکول میں آتشزدگی 18 لڑکیاں ہلاک

اسکول میں آتشزدگی 18 لڑکیاں ہلاک

بنکاک۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کیلئے چلائے جانے والے ایک خانگی اسکول کی ڈارمیٹری میں آتشزدگی کے واقعہ میں کم و بیش18  کمسن لڑکیاں ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ پہاڑی علاقوں کے قبائلی بچوں کیلئے تھائی لینڈ میں اپنی نوعیت کا یہ ایک منفرد اسکول تھا۔ آتشزدگی میں پانچ لڑکیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ پتھاکیاریٹ اتھایا نامی دو منزلہ اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ گذشتہ شب رونما ہوا تھا۔ مہلوک لڑکیوں کی عمریں پانچ تا 12 سال کے درمیان بتائی گئی جبکہ دو زخمی لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثہ کے وقت بورڈنگ ہاؤس میں 38 لڑکیاں موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT