Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اسکول میں قتل کا کیس: سپریم کورٹ والد کی عرضی سننے تیار

اسکول میں قتل کا کیس: سپریم کورٹ والد کی عرضی سننے تیار

نئی دہلی 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اُس شخص کی عرضی کی سماعت سے اتفاق کرلیا جس کا 7 سالہ بیٹا گزشتہ ہفتے گرگاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں مقتول پایا گیا۔ ورون ٹھاکر اِس کیس کی سی بی آئی یا ایس آئی ٹی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ معاملہ چیف جسٹس دیپک مصرا کی زیرقیادت بنچ کے روبرو ذکر کیا گیا، جنھوں نے کہاکہ فاضل عدالت کی رجسٹری کی منظوری کی شرط پر اِس اپیل کی سماعت کی جائے گی۔ ٹھاکر کے کونسل نے بنچ کو جس میں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ بھی شامل ہیں، بتایا کہ وہ فاضل عدالت کی رجسٹری کے پاس پٹیشن داخل کررہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے علیحدہ پی آئی ایل کی سماعت سے بھی اتفاق کرلیا جس نے ملک بھر کے پرائیوٹ اسکولس میں حفاظتی و سلامتی کے اقدامات کا فقدان ہونے کا مسئلہ اُٹھایا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT