Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکول ٹیچر کی زدوکوبی سے طلبہ کے ہاتھ میں فریکچر

اسکول ٹیچر کی زدوکوبی سے طلبہ کے ہاتھ میں فریکچر

آنگن واڑی اسکول ٹیچر کا ظلم ، محکمہ تعلیمات میں شکایت کرنے والدین کا عزم
حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) شہر میں ان دنوں اسکول طلبہ کے ساتھ ہراسانی اور مارپیٹ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئے دن شہر و نواحی علاقوں کے پولیس اسٹیشن میں ایسے معاملات کی شکایتیں درج کی جارہی ہے ۔ عام طور پر تعلیم کے دباؤ اور مسابقت کی دوڑ میں طلبہ اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں لیکن ان معاملات میں طلبہ کی تربیت کرنے والے اساتذہ ہی اپنا توازن کھوکر تشدد اور مارپیٹ پر اتر آرہے ہیں ۔ نونہال نسل کے ذہن کی تعمیر کی ذمہ داری اٹھانے والے میں خونخوار انداز اپنا رہے ہیں ۔ اسکولس میں پیش آرہے ایسے واقعات سے اولیاء طلبہ فکرمند ہوگئے ہیں اور وہ سرکاری مشنری سے قابل اعتماد اور اطمینان بخش ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات پر زور دے رہے ہیں ۔ بھاری مقدار میں فیس وصولی اور تمام شرائط پر عمل کرنے کے باوجود بچوں کا تحفظ اولیاء طلبہ کیلئے لاحق فکر بن گیا ہے ۔ شہر اور نواحی علاقوں میں آج اس طرح کے مختلف واقعات پیش آئے جن میں دو کمسن بچوں کے ہاتھ میں فریکچر آیا ۔ ایک اور واقعہ میں 9 ویں جماعت کے طالب علم کو اسکول کے ایک ٹیچر نے مبینہ زدوکوب کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایل بی نگر میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ لنگر حوض کے علاقہ میں ایک 13 سالہ طالب علم مرزا انس علی بیگ کو اسکول کے ٹیچر نے بری طرح زدوکوب کردیا ۔ قلعہ گولکنڈہ کے ساکن انس نلندہ اسکول نانل نگر کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکے کے رشتہ دار مرزا وجاہت علی بیگ نوید نے بتایا کہ ہوم ورک کے معاملہ میں اسکول کے ایک ٹیچر نے انس کو بری طرح زدوکوب کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انس کے ایک ہاتھ میں فریکچر آیا ہے اور اس کی صحت اس مارپیٹ کے بعد اچانک بگڑ گئی ۔ انہوں نے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کرنے کے بعد محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں سے رجوع کرنے کی بات کہی ۔ جبکہ ایلاریڈی گوڑہ علاقہ میں ایک آنگن واڑی سنٹر میں تین سالہ لڑکی کو سنٹر کی ذمہ دار نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا اس لڑکی کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی جو فوری ہاسپٹل رجوع ہوچکی تھی ۔ اس لڑکی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھکیل دیا گیا جس کے سبب اس کے ہاتھ میں فریکچر آیا ہے ۔ اس طرح کے ایک اور واقعہ میں جو کوکٹ پلی میں پیش آیا ۔ 9 ویں جماعت کے ایک طالب علم کو ٹیچر نے زدوکوب کیا ۔ کوکٹ پلی آلوین کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق ایس آر ڈی اسکول کے طالب علم ارویند کو شرارت کرنے پر اسکول کے ٹیچر نے رسواء کیا اور شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ ارویند کے سرپرست بھی اس معاملہ کو پولیس سے رجوع کرنے کی تیاری میں ہیں تاکہ اسکولس میں طلبہ کے ساتھ ہراسانی اور مارپیٹ کے واقعات کا تدارک ہوسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT