Friday , August 18 2017
Home / دنیا / اسکول پرگولہ باری سے چار بچوں کی موت

اسکول پرگولہ باری سے چار بچوں کی موت

بیروت 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب کے سرکار کے قبضہ والے مغربی علاقے کے ایک اسکول پر گولہ باری سے چار بچے ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع شامی آبزرویٹري فار ہیومن رائٹس نے دی ہے ۔شام کی سرکاری ایجنسی ثنا کے مطابق سلیمانیہ علاقے کے اسکول پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔حلب اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے ، مغربی حصہ پر سرکار اور مشرقی حصہ پر باغیوں کا قبضہ ہے ۔
ہندوستان حق مدافعت کا حامل تاہم محتاط بھی رہے: امریکہ
واشنگٹن، 13 اکتوبر (سیاست ڈ اٹ کام) اس تمہید کے ساتھ امریکہ اپنی مدافعت کے ہر ملک کے حق کی تائید کرتا ہے اُڑی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہندستان کی حالیہ فوجی کارروائی کی کل اس نے حمایت کی لیکن اس کے ساتھ تین ہند پاک جنگوں اور سرحد پر فوجی موجودگی کے پیش نظر احتیاط اور ہوشیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے جنوبی ایشیا کے امور کے انچارج پیٹر لیووئے نے جنگ سے متاثر افغانستان میں قیام امن کی کوشش کو کشمیر سے متعلق تجویز کے ساتھ جوڑنے کی پاکستان کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT