Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اسیمانند کی ضمانت منسوخ کرانے ممکنہ کوشش وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی کا بیان

اسیمانند کی ضمانت منسوخ کرانے ممکنہ کوشش وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی کا بیان

حیدرآباد 28 مارچ (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ 2007 ء مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ کے ملزم سوامی اسیمانند کی ضمانت کو منسوخ کرانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرے گی۔ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے کہاکہ مجلس کے فلور لیڈر نے پہلے ہی اسمبلی میں یہ مسئلہ اُٹھایا ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ اسیمانند کی ضمانت کی مخالفت کی جائے۔ حیدرآباد کی عدالت نے 23 مارچ کو اسیمانند اور اِس مقدمہ میں معاون ملزم بھرت موہن لال راتیشور عرف بھرت بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔ بھرت بھائی جیل سے رہا ہوچکا ہے جبکہ اسیمانند کو قانونی ضابطوں کی تکمیل کے لئے ہنوز جیل میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT