Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / اشتعال انگیز تبصرے ہند ۔ پاک روابط کیلئے نقصاندہ

اشتعال انگیز تبصرے ہند ۔ پاک روابط کیلئے نقصاندہ

واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے اشتعال انگیز ریمارکس کی اطلاعات کے درمیان امریکہ نے کہا ہیکہ اس طرح کی لفاظی علاقائی سلامتی کیلئے ناسازگار ہے اور زور دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت وقت کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے اپنی روزانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ میں نے اس سلسلہ میں رپورٹس دیکھے ہیں اور کوئی بھی چیز جو پرسکون اور اعتدال پسند حل کی طرف نہ لے جائے، وہ ٹھیک نہیں۔ ہمارا ماننا ہیکہ علاقہ کی بھلائی اور سلامتی کیلئے دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہیکہ نہ صرف ایک دوسرے سے صاف بات چیت کریں بلکہ وسیع تر بین الاقوامی برادری سے بھی تائید و حمایت جٹانے کی کوشش کرتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT