Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / اشرار کی فائرنگ میں آر جے ڈی لیڈر ہلاک

اشرار کی فائرنگ میں آر جے ڈی لیڈر ہلاک

حاجی پور ( بہار ) ۔ 29 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ویشالی کے داود نگر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 49 سالہ آر جے ڈی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر راکیش کمار نے بتایا کہ شیواجی رانے کو نامعلوم اشرار نے کل شب اس وقت گولی مار دی جب وہ اپنے مکان میں محو خواب تھے ۔ آر جے ڈی لیڈر کے قتل کے پس پردہ محرکات فی الفور پتہ نہیں چل سکا ۔۔

TOPPOPULARRECENT