Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن

اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن

الحاج محمد سلیم کی قیادت میں جمعیت القریش وفد کی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : صدر جمعیت القریش حیدرآباد الحاج محمد سلیم ایم ایل سی کی قیادت میں ایک وفد وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کیا جس میں اس بات کی شکایت کی گئی کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر بڑے جانوروں کے بیوپاریوں کو ہراسانی کے واقعات کا انسداد کریں ۔ وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ کئی بیوپاریوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ جانوروں کو لوٹ لیا جارہا ہے ۔ تاجرین کو زد و کوب بھی کیا جارہا ہے ۔ دوران ملاقات مسٹر این نرسمہا ریڈی نے وفد کی شکایتوں کو غور سے سماعت کیا اور اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا ۔ وزیر داخلہ نے تاجرین سے خواہش کی کہ وہ غیر قانونی جانور لانے سے احتراز کریں ۔ اس وفد میں مسرس الحاج عبدالقادر نائب صدر جمعیت القریش ، محمد عبدالقدیر جوائنٹ سکریٹری ، محمد اسحاق معین الدین قریشی ، محمد داؤد قریشی ، محمد کریم الدین قریشی ، محمد محبوب قریشی ، محمد نظیر قریشی ، محمد یعقوب قریشی اور دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT