Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشفاق کو ریسلنگ میں گولڈ میڈل تلنگانہ میں دوسرا مقام

اشفاق کو ریسلنگ میں گولڈ میڈل تلنگانہ میں دوسرا مقام

حیدرآباد ، 2 نومبر (راست) محمد اشفاق نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ اسکول گیمز فیڈریشن کے تحت حالیہ 62 ویں انٹر اسکولز ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس اینڈ گیمز ٹورنمنٹ کے ریسلنگ مقابلوں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ جناب محمد ایوب کے فرزند اشفاق پہلوان الفاظ انٹرنیشنل ہائی اسکول بنڈلہ گوڑہ میں 8 ویں کے طالب علم ہے اور بامعس اکھاڑہ سے تعلیم حاصل کی۔ اشفاق پہلوان نے انڈر 14 کے تحت 60 Kgs سیکشن میں کشتی مقابلوں کا گولڈ میڈل جیتا۔ اور تلنگانہ اسٹیٹ میں دوسرا مقام پاکر سلور میڈل اپنے نام کیا۔

 

نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ
کلیم اختر ٹیم منیجر نامزد
حیدرآباد ، 2 نومبر (پریس نوٹ) ایم ایم کلیم اختر، ایس ٹی ایس او، دفتر سی آر او سی ایس سی، بی ایس این ایل بھون، حیدرآباد کو 21 ویں نیشنل (سینئر، جونیر اینڈ سب جونیر) روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے ٹیم منیجر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے 5 تا 8 نومبر علی گڑھ (اترپردیش) میں مقرر ہے جس کیلئے علی گڑھ میں ہی 2 تا 4 نومبر کوچنگ کیمپ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT