Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون بدستور نمبر ون آل راونڈر

اشون بدستور نمبر ون آل راونڈر

دبئی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون آئی سی سی کی تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھی اسپنر رویندر جڈیجہ پانچویں مقام پر موجود ہیں۔ اشون جنہوں نے 31.68 کی اوسط سے رنز بنانے کے علاوہ اعظم ترین 124 رنز بھی اسکور کئے ہیں، وہ آل راونڈرس کی فہرست میں دوسرے مقام پر فائز بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن سے بہت آگے ہیں۔ اشون پر جنوبی افریقہ کے خلاف منعقدہ چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز سے کافی فائدہ ہوا ہے جس میں انہوں نے 31 وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ مظاہرے انہیں آل راونڈرس کی تاریخ میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کلیدی رول ادا کئے ہیں۔ بولروں میں ڈیل اسٹین پہلے مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT