Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون متنازعہ بیان ، شائقین کی شدید تنقید

اشون متنازعہ بیان ، شائقین کی شدید تنقید

 

نئی دہلی ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ٹیم چینائی سوپر کنگز کی دو سالہ پابندی کا خاتمہ 14جولائی کو ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی لیگ میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہے اور ٹیم کی پابندی کے خاتمے پر اسپنر روی چندر اشون اتنے زیادہ خوش ہوئے کہ متنازعہ بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے۔میچ فکسنگ اسکینڈل کے سبب دو مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپیئن چینائی سوپر کنگز اور راجستھان رائلز پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن اس پابندی کا 14جولائی کو خاتمہ ہو گیا ہے۔اشون نے کہا کہ دو سالہ پابندی کے بعد چینائی سوپر کنگز کی قیمت اور مقبولیت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہو جیسا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اس وقت ہوا تھا جب ان جہاز تباہ ہو گیا تھا۔2009 سے 2015 تک چینائی کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم اور دنیا بھر میں لوگ اس کی واپسی کے منتظر ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کی بہترین انداز میں واپسی ہو گی۔یاد رہے کہ چھ فروری 1958کو یورپیئن کپ کے مقابلے کے بعد میونخ سے واپسی پر برٹش یورپیئن ایئرویز کا طیارہ ایندھن بند ہونے کے سبب اڑان بھرتے ہوئے تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ فٹبالرز سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس حادثے کو انگلش فٹبال کی تاریخ کا بدترین حادثہ مانا جاتا ہے۔اس حادثے کے دس سال بعد مانچسٹر یونائیٹڈ طیارہ حادثے میں بچنے والے دو کھلاڑیوں سمیت ٹیم کے دیگر اراکین کی مدد سے کلب نے یورپیئن کپ جیتا تھا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا انگلش کلب بنا تھا۔اس موازنہ پر اشون کو ہندوستان سمیت دنیا بھر سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک کہ انہیں ٹوئٹر پر آکر اپنے بیان کی وضاحت کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور میرے کہنے کا مقصد محض اتنا تھا کہ جب ٹیم کی واپسی ہو گی تو شائقین بڑی تعداد میں میدانوں کا رخ کریں گے۔

لیور پول نے کرسٹل پیل کو
0-2 شکست دے دی
لاہور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا فٹ بال ٹرافی کا میلہ ہانگ کانگ اسٹیڈیم میں سجا اور سیمی فائنل میں پریمیر لیگ کی دو مضبوط ٹیمیں لیور پول اور کرسٹل پیلس مدمقابل ہوئیں۔ ہزاروں شائقین کی موجودگی میں لیور پول نے حریف کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکی۔ بعد میں لیور پول کی جانب سے 2 گول اسکور کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT