Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون کو عظیم بین الاقوامی کرکٹر کا ایوارڈ

اشون کو عظیم بین الاقوامی کرکٹر کا ایوارڈ

ممبئی ۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو2017 کا عظیم بین الاقوامی کرکٹر اور شبھم گل کو انڈر19 کے بہترین نوجوان کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر اور تاجر ہرش گوینکا نے اشون کو کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقد ایک پروگرام میں باوقار سی ایٹ کرکٹ درجہ بندی (سی سی آر) بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے گھریلو سیزن میں اشون سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے  اور ہندستان نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے 13 میں سے 10 ٹسٹ میچ جیتے تھے ۔ تجربہ کار آف اسپنر اشون نے گزشتہ12 ماہ میں 99 وکٹ حاصل کئے ۔ ایوارڈ تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے پہلا آٹوگراف چیپوک اسٹیڈیم میں گواسکر کا لیا تھا۔انہوں نے تمل ناڈو کے بولر واشنگٹن سندر کی بھی آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا واشنگٹن نے وجے ہزارے ٹورنمنٹ میں بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ ممبئی میں ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی انڈر19 ونڈے سیریز میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹسمین شبھم گل کو بہترین نوجوان کرکٹر کے ایوارڈ پر نوازا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT