Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اشون کیخلاف منصوبہ تیار : وارنر

اشون کیخلاف منصوبہ تیار : وارنر

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے دورہ پر نہ صرف اپنے اسٹار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا چاہتی ہے بلکہ اِس نے پہلے ہی ڈیوڈ وارنر کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ ٹیم کے لئے سب سے خطرناک ثابت ہونے والے اسپینر روی چندرن اشون کے خلاف بہتر مظاہرہ کرے جس کے لئے انھوں نے اپنا منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے۔ ہندوستان آمد پر میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے وارنر نے کہاکہ میں اشون کا احترام کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ بحیثیت بیٹسمین مجھے اشون کے خلاف ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ساتھ ہی میں نے اِن کے خلاف بہتر مظاہرہ کے لئے کھیل کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وارنر نے مزید کہاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف اپنی حکمت عملی تیار کرچکے ہیں کیوں کہ دونوں ہی جانتے ہیں کہ انفرادی بہتر مظاہرے ٹیم کے لئے اہم ہوں گے اور اُمید ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ایک بہتر اور مسابقتی کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز اور اِس میں حریف کپتان ویراٹ کوہلی کے شاندار مظاہروں کے ضمن میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وارنر نے کہاکہ کوہلی رواں دہے کے بہترین فام میں ہیں اور وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں جوکہ کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے۔
رئیل میڈرڈ کی واپسی، 3-1 کی کامیابی
میڈرڈ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رئیل میڈرڈ نے مقابلے کے ابتدائی لمحات میں حریف ٹیم کو ایک گول بنانے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود چمپئنس لیگ کوارٹر فائنل کی سمت ایک اور قدم بڑھا لیا ہے جیسا کہ اِس نے نپولی کے خلاف 3-1 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے مرحلہ کے مقابلہ کے آغاز پر نپولی کے اسٹرائیکر لورینزو اینسی گین نے 40 گز کی دوری سے ایک شاندار گول بناتے ہوئے مقابلے کے آٹھویں منٹ میں ہی اپنی ٹیم کو سبقت دلوادی تھی تاہم دیگر کھلاڑی اِس ایک گول کے بعد مزید کوئی گول نہیں بناسکے۔

TOPPOPULARRECENT