Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اشوک کمار صدر پریس کلب اوٹکور منتخب

اشوک کمار صدر پریس کلب اوٹکور منتخب

اوٹکور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور پریس کلب کے انتخابات زیرصدارت نرسمہا گوڑ، نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے محبوب نگر عمل میں آئے۔ اس موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی کے انجیا چاری، بی نرسمہلو ضلعی اراکین شریک تھے۔ اوٹکور پریس کلب کے انتخابات میں اتفاق آراء صدر کلب کے مسٹر اشوک کمار اور نائب صدر پریس کلب جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست، بانو چندر جنرل سکریٹری، محمد اشفاق خازن، چندرا پرکاش، محمد سلمان وٹوبھا کو رکن عاملہ نامزد کیا گیا۔ اراکین میں ذاکر حسین، محمد کاظم حسین، محمد اسحق، پرتاپ ریڈی، قاضی خالق، بنگونتھو ریڈی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نائب صدر ضلع نرسمہا گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو نامہ نگاروں کی ایک باوقار محترک قدیم تنظیم جوکہ نگاروں کی دیرینہ مسائل کو حل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT