Thursday , June 22 2017
Home / ہندوستان / اشوک گہلوٹ گجرات کیلئے انچارج مقرر

اشوک گہلوٹ گجرات کیلئے انچارج مقرر

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج سابق چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ کو گجرات کیلئے اپنا جنرل سکریٹری انچارج مقرر کیا ہے، جہاں اس سال کے اواخر اسمبلی چناؤ ہونے ہیں۔ گہلوٹ نے گروداس کامت کی جگہ لی ہے جو اب تک پارٹی کے امور سنبھال رہے تھے۔ کامت کو مہاراشٹرا میں پارٹی کے داخلی مسائل کا سامنا ہوا جبکہ کانگریس ریاستی بلدی چناؤ میں ناکام ہوئی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جناردھن دیویویدی نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے گجرات کے امور سنبھالنے کیلئے نئی اے آئی سی سی ٹیم کو ذمہ داری سونپی ہے جس میں گہلوٹ کے ساتھ 4 نئے سکریٹریز ہیں۔
۔13 سالہ لڑکی کو ریاضی میں غیر معمولی مہارت
نئی دہلی ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیچیدہ حساب کتاب زیادہ تر لوگوں کیلئے درد سر ہوتے ہیں لیکن 13 سالہ ادیتی شرما کیلئے ایسا نہیں کیونکہ وہ لمحوں میں ریاضی کے مسائل حل کرسکتی ہے اور یہ اس کیلئے واقع بچوں کے کھیل جیسا ہے۔ ادیتی نے حال ہی میں بارھویں ریاستی سطح کی ابیکس اینڈ مینٹل ارتھمیٹک چمپین شپ جیتی ہے، جہاں 5 تا 13 سال کے درمیان والے 60 اسٹوڈنٹس نے UCMAS کو استعمال کرتے ہوئے حساب کتاب کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ ابیکس کی ایک ارتھمیٹک ٹیکنک ہے۔ ادیتی نے ایک ہندسے سے لیکر 4 ہندسوں تک کے حساب کتاب زبانی حل کردیئے اور اتنی تیزی سے کئے کہ کوئی اسے کاغذ پر محض تحریر کرنے کیلئے اس سے کہیں زیادہ وقت لیتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT