Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / اشیائے خورد و نوش کی معقول سربراہی کیلئے ڈی ایم کے کا احتجاج

اشیائے خورد و نوش کی معقول سربراہی کیلئے ڈی ایم کے کا احتجاج

چینائی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متعدد ڈی ایم کے ورکرس بشمول پارٹی ایم پی کنی موڑی کو آج ریاست بھر میں اشیائے مایحتاج کی معقول سربراہی کے مطالبہ کے ساتھ راشن کی دوکانات کے باہر احتجاج منظم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ کارگذار صدر پارٹی اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے اِس احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں راشن کی دوکانات میں اشیائے خورد و نوش مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔ پولیس نے کہاکہ راجیہ سبھا ایم پی کنی موڑی کو یہاں رویا پیٹا میں حراست میں لیا گیا۔ دریں اثناء اسٹالن نے ریاستی حکومت پر بے عملی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید احتجاجوں کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT