Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے

اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے

افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ، وزیر فینانس ای راجندر
حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائز ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے ایک ہزار و پانچسو روپئے کے نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قلت سے متعلق سماج کے بعض گوشوں میں پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات پر یقین نہ کرنے کی ریاست کے عوام سے اپیل کی اور کہاکہ بالخصوص نمک کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے تعلق سے بھی بعض عناصر افواہیں پھیلارہے ہیں۔ ان افواہوں پر بھی دھیان نہ دینے اور اس پر کوئی توجہ نہ دینے کی عوام سے خواہش کی اور کہاکہ ریاست تلنگانہ میں نمک کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی نمک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر فینانس و سیول سپلائز نے کہاکہ ریاست میں کہیں بھی اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔ تاہم اگر کوئی بھی افواہیں پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اُسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر یقین کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں نہ خریدیں۔ وزیر موصوف نے ٹریڈرس پر بھی زور دیا کہ وہ ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT