Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اصطبل کے مالک حسن علی خاں کے مکانات پر دھاوے

اصطبل کے مالک حسن علی خاں کے مکانات پر دھاوے

ممبئی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے پونے کے گھوڑوں کے اصطبل کے مالک حسن علی خاں اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کے سلسلہ میں کئی مقامات کی تلاشی لی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 4 مختلف مقامات پر آج صبح تلاشی مہم شروع کی گئی۔ ایجنسی نے 62 سالہ حسن علی خاں اور اُن کے مبینہ ساتھیوں کے خلاف 2011 ء میں منی لانڈرنگ پر فوجداری الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ سال بھی اُن کے کئی مکانات کی تلاشی لی گئی تھی۔ حسن علی خاں اور اُن کے ساتھی مقدمہ درج ہونے کے بعد تقریباً 6 سال غائب تھے چنانچہ اِس مقدمے کے احیاء اور زیادہ سے زیادہ شواہد اکٹھا کرنے کے مقصد سے آج کی یہ کارروائی کی گئی۔ سی بی آئی نے بھی حسن علی خاں اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر مجرمانہ سازش اور کرپشن کے الزامات پر جاریہ سال مقدمہ درج کیا ہے۔

ایمبی ویلی کا ہراج روکنے کی درخواست مسترد
نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سہارا سربراہ سبرتا رائے کی یہ درخواست مسترد کردی کہ گروپ کے پراجکٹ ایمبی ویلی واقع پونے کے ہراج کا عمل روک دیا جائے۔ سماعت کے دوران سینئر وکیل کپل سبل نے سبرتا رائے کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے کہاکہ ہراج کو ستمبر تک روک دیا جائے تاکہ اُن کے موکل 1500 کروڑ روپئے کی رقم سی بی ۔ سہارا اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لئے انتظام کرسکیں لیکن بنچ نے کہاکہ یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT