Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اصولوں کی خلاف ورزی پر سات ڈاکٹرس معطل

اصولوں کی خلاف ورزی پر سات ڈاکٹرس معطل

آپریشن میں قصوروار پائے جانے پر تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کا اقدام
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل (TSMC) نے سات ڈاکٹرس بشمول ایک آرتھوپیڈک سرجن کو جنہوں نے ایک نوجوان کا اس کے قد میں اضافہ کیلئے آپریشن کیا، ان کے مبینہ غیراخلاقی عمل اور اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث معطل کردیا۔ اصولوں کی خلاف ورزی اور غلط میڈیکل پریکٹسیس پر فریشنس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کونسل کے ایگزیکیٹیو اور جنرل باڈی اجلاس میں، جو کل منعقد ہوا تھا، ان ڈاکٹروں کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مختلف مدتوں کیلئے ان کے لائسنس معطل کردیئے گئے۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے چیرمین رویندر ریڈی نے ایک ریلیز میں یہ بات بتائی۔ ریلیز میں کہا گیا کہ گلوبل ہاسپٹل، حیدرآباد کے آرتھوپیڈک سرجن چندرا بھوشن کو نیکھیل ریڈی نامی نوجوان کا آپریشن کرنے میں اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر دو سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ ریڈی کے آپریشن سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا کیونکہ اسے مبینہ طور پر اس نوجوان کی رضامندی کے بغیر انجام دیا گیا۔ سرجری کے بعد اس نوجوان میں تکلیف برقرار ہے۔ کونسل نے نمرتھا نام کے ایک اور ڈاکٹر کو، جو ایک ٹسٹ ٹیوب سنٹر چلاتا ہے، پانچ سال کیلئے معطل کردیا اور اس ڈاکٹر کے سرجری کرنے پر زندگی بھر کیلئے امتناع بھی عائد کیا۔ دیگر تین ڈاکٹرس راہول کارٹر، ہری کمار روا اور منہاج ظفر نصیرآبادی کو اس آپریشن کے سلسلہ میں چھ ماہ کیلئے معطل کردیا گیا جبکہ ٹی منوج کمار کو تین ماہ کیلئے معطل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT