Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اضلاع بیدر و گلبرگہ میں 36 ہزار ایکڑ اراضی کی فصلوں کا نقصان

اضلاع بیدر و گلبرگہ میں 36 ہزار ایکڑ اراضی کی فصلوں کا نقصان

بیدر28ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاستی وزیر اعلیٰ جناب سدرامیا نے بتایا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اضلاع بیدر اور گلبرگہ میں ہوئی زبردست موسمی بارش سے 35سے 36ہزار ہیکڑ اراضی میں فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ریاستی وزیر اعلیٰ کل دوپہر ضلع بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں فضائی سروے کے بعد سائیگاؤںمیں اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ جناب سدرامیا خصوصی طیارے سے کل دوپہر 1:25منٹ پربیدر ایرفورس اسٹیشن پہونچے ، 2بجے ہیلی کاپٹر سے بیدر گلبرگہ ضلع میں متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا بعد ازاں عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اس وقت بید ر میں ان کے ہمراہ وزیر مال جناب کاگوڈتمپا ، جناب ایشور کھنڈرے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و ضلع نگران انچارج ، جناب پریانک کھرگے وزیر آئی ٹی بی ٹی ، جناب بی نارائن راؤ سر گرم قدیم کانگریسی قائد اور عہدیداران ضلع موجودتھے ۔

TOPPOPULARRECENT