Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع میں سیاحتی ترقی کے منصوبہ پر عمل کے اقدامات

اضلاع میں سیاحتی ترقی کے منصوبہ پر عمل کے اقدامات

120 کروڑ روپیوں کی اجرائی ، وزیر سیاحت اجمیرا چندو لعل کا کونسل میں بیان
حیدرآباد۔5۔جنوری(سیاست نیوز) ریاستی حکومت اضلاع میں سیاحتی ترقی کے منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کے اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے تحت عادل آباد‘ نرمل‘ منچریال‘ کمرم بھیم اور آصف آباد میں ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر سیاحت مسٹر اجمیرا چندو لعل نے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران یہ بات بتائی اور کہا کہ محکمہ سیاحت کے منصوبہ کے مطابق کنڈلہ و پوچیرا آبشاروں کو ترقی دیتے ہوئے انہیں سیاحوں کیلئے مرکز توجہ بنانا ہے جو کہ ضلع عادل آباد میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹلہ آبشار اور کمرم بھیم ضلع میں واقع جودے گھاٹ کی ترقی کا مکمل منصوبہ تیار ہے لیکن اسے سرکاری سطح پر قطعیت دیا جا نا باقی ہے۔ جبکہ  تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد اضلاع میں موجود سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے جامع مطالعاتی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے تاکہ ضلع واری اساس پر ترقیاتی منصوبوں کو قطعیت دی جا سکے۔ مسٹر اجمیرا چندو لعل نے رکن قانون ساز کونسل مسٹرپی ستیش کمار کی جانب سے وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے شام گڑھ قلعہ ‘ بتیس گڑھ قلعہ کڈیم میں ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو کے آغاز کا منصوبہ ہے جو کہ باسر ضلع نرمل میں واقع ہے۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 120کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ریاستی وزیر سیاحت نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے اضلاع میں موجود تفریحی مقامات کو ترقی دیتے ہوئے سیاحتی مراکز کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ سیاح ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع تک پہنچ سکیں اور ان کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT