Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع میں نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی تجویز

اضلاع میں نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی تجویز

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست کے مختلف مقامات ( اضلاع میں ) عوام کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دینے کے مقصد سے مزید نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈائرکٹر نرل آف پولیس ریاست تلنگانہ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مکمل تفصیلات پر مبنی تجاویز روانہ کی گئی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ محکمہ داخلہ کے ذریعہ یہ تجاویز وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو روانہ کی جائیں گی تاکہ منظوری کے حصول پر احکامات جاری کئے جاسکیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد ضلع کھمم کے 7 منڈلوں کو ریاست آندھرا پردیش کیلئے مختص کیا گیا جس کی وجہ سے ان 7منڈلوں میں خدمات انجام دینے والے پولیس عہدیدار و ملازمین کو ضلع کھمم کیلئے ہی تعینات کیا گیا جس کی روشنی میں ضلع کھمم کے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر بہتر خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنانے ضلع کھمم میں چار نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے تجاویز مرتب کی۔ اس کے علاوہ ریاست میں قائم کردہ ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں بھی نئے پولیس اسٹیشنس کا قیام عمل میں لانے کیلئے اعلیٰ عہدیداران پولیس تیاریاں کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں بھی دو تا تین نئے پولیس اسٹیشنس قائم کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ پولیس عہدیدار حکومت کو تجاویز پیش کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT