Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کو طلب کے مطابق پانی چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا جائے : کے سی آر

اضلاع کو طلب کے مطابق پانی چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا جائے : کے سی آر

حیدرآباد 9اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے مختلف ذخائر آب کی سطح میں اضافہ کی تفصیلات حاصل کیں ۔ انہوں نے اعلی افسروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں سری رام ساگر پروجیکٹ اور سری سیلم ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ سے متعلق جائزہ لینے کے بعد انہوں نے افسروں کو مختلف ہدایتیں دیں ۔ انہوں نے تلنگانہ عوام ‘ کسانوں اور کرشنا پشکرالو کے گھاٹوں کو پانی چھوڑنے سے متعلق ضروری ہدایتیں جاری کی ہیں۔ وزیر اعلی نے افسروں سے کہا کہ مختلف اضلاع سے پانی کی طلب سے متعلق جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان تمام کا احاطہ کرتے ہوئے پانی چھوڑنے کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے ۔ تمام تجاویز کی تکمیل کے بعد ہی دو دن کے اندر پانی چھوڑا جائے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی نے 12اگست سے شروع ہونے والے کرشنا پشکرالو کے سلسلہ میں مختلف گھاٹوں کیلئے پانی چھوڑنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ کس ضلع کو کتنا پانی چاہئے اس کی تجویز پیش کرنے کی وزیراعلی نے وزیر آبپاشی ہریش راؤ کو ہدایت دی ۔ اسی دوران حالیہ چند دنوں کے دوران ہوئی بارش کے سبب تلنگانہ کے بعض پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ تلنگانہ کے محبوب نگر کے جورالا پروجیکٹ میں1.75 لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد1.79 لاکھ کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ آندھراپردیش کے کرنول کے سری سیلم پروجیکٹ میں بھی پانی کا زائد بہاؤد یکھا گیا ۔ اس میں1.75 لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT